دنیا میں موجود تمام ادیان میں سے دین اسلام وہ واحد دین ہے جس میں بنی نوع انسان کی تمام تر مادی اور روحانی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے اور اسی لیے قرآن... Show More >>
دنیا میں موجود تمام ادیان میں سے دین اسلام وہ واحد دین ہے جس میں بنی نوع انسان کی تمام تر مادی اور روحانی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے اور اسی لیے قرآن کریم میں اسے دینِ کامل کی سند دی گئی ہے۔ اگر امتِ مسلمہ، دینِ اسلام کے قوانین اور احکامات پر عمل پیرا ہو کر اس کے تقاضوں کو پورا کرنے کی کوشش کرے تو ہر دور میں «اَنتُمُ الاَعلَونَ»کی منزل پر فائز ہوسکتی ہے۔ چنانچہ عصرِ حاضر میں اس کی واضح مثال، انقلابِ اسلامی کی صورت میں ہمیں دیکھنے کو ملتی ہے جس میں ایرانی عوام نے امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر جب شہنشاہی طاغوتی حکومت کے خلاف قیام کیا تو انہیں طاغوتی نظام پر مبنی ظالم حکومت کا تختہ الٹنے اور اس کی جگہ اسلامی جمہوریہ کے قیام میں کامیابی نصیب ہوئی۔ چنانچہ اس ویڈیو میں بانیِ انقلاب اسلامی امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ نے اسلام کو اِس انقلاب کی فتح کی کنجی کے عنوان سے پیش کیا ہے، ضرور ملاحظہ فرمائیں۔
#ویڈیو #امام_خمینی #اسلام #فتح #انقلاب #ملک #اللہ_تعالی #دشمن #مغلوب #برکت #قرآن #رعب Show Less >>
Having difficulty playing this video? Click here and let us know.
ShiaTV does not endorse any User Submission or any opinion, recommendation, or advice expressed therein, and ShiaTV expressly disclaims any and all liability in connection with User Submissions.
Comments
Add Comment