ہے شباب اپنے لہو کی آگ میں جلنے کا نام
سخت کوشی سے ہے، تلخِ زندگانی انگبیں(شہد)
(علامہ اقبال)
کسی بھی قوم کے لیے اُس قوم کے جوان سب سے بڑی نعمت اور تعمیر و... Show More >>
ہے شباب اپنے لہو کی آگ میں جلنے کا نام
سخت کوشی سے ہے، تلخِ زندگانی انگبیں(شہد)
(علامہ اقبال)
کسی بھی قوم کے لیے اُس قوم کے جوان سب سے بڑی نعمت اور تعمیر و ترقی کا سبب ہوتے ہیں۔ اقوام کا مقدر اس کے جوانوں سے وابستہ ہوتا ہے۔ اِسی لیے اسلام دشمن طاقتیں مسلمان نوجوانوں کو ہمیشہ اپنے کارخانوں، فیکٹریوں اور اداروں کا غلام بنائے رکھنے کے لیے اُن سے فکر و خود سے اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کی سوچ سمجھ چھیننے کی تک و دو میں لگی رہتی ہیں۔ وہ نہیں چاہتی ہیں کہ اسلامی دنیا کے جوان خود کفیل بنیں اور استعمار و استکبار کی غلامی کی زنجیروں کو توڑ ڈالیں اِسی لیے انہیں ہمیشہ فحاشی، عریانی اور بے ہودہ کاموں میں مشغول اور مست رکھنے کی کوششوں میں لگی رہتی ہیں اور نئے نئے شیطانی منصوبے اور پروگرامات نوجوانوں کے لیے پیش کرتی ہیں۔
اسلامی انقلاب کے بعد حقیقی محمدی اسلام اور اسلامی بیداری کی بدولت نوجوانوں کی ایک بڑی اور قابل قدر تعداد ایک درست اور تعمیر و ترقی کے راستے پر گامزن ہے اور دنیا کے گوشے و کنار میں شیطانی طاقتوں کے مقابل صبر استقامت کے ساتھ بر سرِ پیکار ہے۔ اس کی ایک واضح اور بڑی مثال انقلاب اسلامی ایران کے پاکیزہ اور تعلیم یافتہ مومن جوان ہیں۔
اِس بارے میں مزید جاننے کے لیے اِس خوبصورت ویڈیو کا مشاہدہ کیجئے۔
#ویڈیو #جوان #عظیم_نعمت #احساس #بقیۃ_اللہ #تعمیر #جوان_نسل #قوت #طاقت #عظیم_ذخیرہ #علم #سیاست
Show Less >>
Having difficulty playing this video? Click here and let us know.
ShiaTV does not endorse any User Submission or any opinion, recommendation, or advice expressed therein, and ShiaTV expressly disclaims any and all liability in connection with User Submissions.
Comments
Add Comment