تجزیہ انجم رضا کے ساتھ موضوع: ایران امریکہ مذاکرات مہمان تجزیہ نگار: پروفیسر ڈاکٹر طلعت عائشہ وزارت(سابق چیئرپرسن جامعہ کراچی شعبہ بین الاقوامی تعلقات)میزبان... Show More >>
تجزیہ انجم رضا کے ساتھ موضوع: ایران امریکہ مذاکرات مہمان تجزیہ نگار: پروفیسر ڈاکٹر طلعت عائشہ وزارت(سابق چیئرپرسن جامعہ کراچی شعبہ بین الاقوامی تعلقات)میزبان وپیشکش: سید انجم رضا ابتدائیہ: عمان کے دارالحکومت مسقط میں امریکہ اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کی پہلی نشست مکمل ہوئی مسقط میں مذاکرات میں ایرانی وفد کی قیادت وزیرِ خارجہ عباس عراقچی جبکہ امریکی وفد کی قیادت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی برائے مشرقِ وسطیٰ سٹیو وٹکوف کر رہے ہیں۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق امریکہ اور ایران کے مذاکرات کاروں نے اگلے ہفتے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ کئی سال بعد اس بات چیت کا مقصد ایران کے متنازع جوہری منصوبے پر نئے معاہدے پر اتفاق کرنا ہے۔ موضوعات و سوالات: ایران امریکہ مذاکرات، کسی معاہدے کی کتنی امید ہے اور کیا امریکہ خصوصا ٹرمپ اپنے معاہدے پر برقرار رہے گا؟ ٹرمپ نے مذاکرات کیلئے پیشگی شرائط رکھی تھیں جس کو ایران نے قبول نہیں کیا، کیا بغیر شرائط کے مذاکرات امریکہ کی شکست نہیں ہے؟ فیلڈ میں اگرچہ اسرائیل مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے لیکن حماس اور یمن اور اسی طرح مزاحمتی بلاک ابھی بھی کھڑا ہے اس صورتحال میں امریکہ کا ٹیبل پر آنا اور ٹرمپ کا خط لکھ کر ایران کو دعوت دینا بین الاقوامی روابط اور ڈپلومیٹک اصولوں میں کس طرح دیکھا جائے گا؟ اسرائیلی مظالم پر مسلم ممالک کی حکومتیں کیوں خاموش ہیں؟ گذشتہ دنوں پاکستان کے کچھ صحافیوں کی اسرائیل سفر کی خبریں عام ہوئیں ان میں کتنی صداقت ہے؟ کیا پاکستان کے اندر اسرائیل کیلئے کہیں کوئی نرم گوشہ پایا جاتا ہے؟ اگر ہے تو یہ کون لوگ ہیں؟ خلاصہ گفتگو و اہم نکات: • ٹرمپ اپنے گزشتہ دورِ اقتدار میں کئے گئے معاہدہ توڑنےکی بنا پہ اپنا اعتبار کھوچکا ہے • ٹرمپ ایک ناقابل اعتبار امریکی لیڈر ثابت ہوا ہے • موجودہ مذاکرات کی کامیابی کے بارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا • بڑے پیمانے پر تباہی کا ہتھیاروں کا لزام لگاکر امریکہ ہمیشہ مسلمان ممالک کو بلیک بیل کرتا آیا ہے • ایران کے مذاکرات کاروں سے توقع ہے کہ بہترین حکمت عملی اپنائیں گے • امید ہے کہ ایرانی مذاکرات ٹیم اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا رد کرنے میں کامیاب رہے گی • ایرانیوں نے براہ ِ راست مذاکرات سے انکار کرکے امریکیوں کو پسپا کیا ہے۔ • امریکہ کا دوبارہ مذاکرات کے لئے کہنا ہی اس کی خفت و شکست کا اظہار ہے • ایرانی کے مزاحمتی حلیف دن بدن مضبوط ہوتے جارہے ہیں • ایران کسی بھی صورت اپنی ایٹمی توانائی کے حق پہ کمپرومائز نہیں کرے گا • ایران کی پراُمن نیوکلیر پالیسی اس کا حق ہے • ایران کو اس وقت توانائی کی اشد ضرورت ہے • ایرانی رہبر نے بارہا نیوکلیر توانائی کے پُرامن کا فتوی دیا ہے • اسرائیل کے عزائم ہمیشہ سے جارحانہ اور توسیع پسندانہ ہیں • جو مسلم ممالک اسرائیل سے دوستی کی پینگیں بڑھارہے ہیں وہ اسرائیلی مظالم سے نہیں بچ سکتے • پاکستانی صحافیوں کا اسرائیل کا خفیہ دورہ تکلیف دہ بات ہے • پاکستانی قوانین کے مطابق ان پاکستانیوں سے تفتیش کی جانی چاہیئے • پاکستان میں پرو امریکی لابی صیہونی مفادات کے لئے بھی کام کررہی ہے • پاکستان میں اسرائیلی نفوذ پاکستان کے لئے نقصان کا باعث بنے گا • پاکستان میں صیہونی نفوذ سی پیک کے لئے بہت خطرناک ثابت ہوگا Show Less >>
Having difficulty playing this video? Click here and let us know.
ShiaTV does not endorse any User Submission or any opinion, recommendation, or advice expressed therein, and ShiaTV expressly disclaims any and all liability in connection with User Submissions.
Comments
Add Comment