تجزیہ انجم رضا کے ساتھ عاشورہ محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی پروگرام موضوع: امام حسین ؑ کے کلام و سیرت میں مقاومت کی تعریف اور مفھوم مہمان: علامہ ڈاکٹر سید میثم... Show More >>
تجزیہ انجم رضا کے ساتھ عاشورہ محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی پروگرام موضوع: امام حسین ؑ کے کلام و سیرت میں مقاومت کی تعریف اور مفھوم مہمان: علامہ ڈاکٹر سید میثم ہمدانی میزبان و پیشکش: سید انجم رضا اَلسَّلامُ عَلَیْکَ یا اَبا عَبْدِ اللهِ وَعَلَی الْاَرْواحِ الَّتی حَلَّتْ بِفِنائِکَ ، عَلَیْکَ مِنّی سَلامُ اللهِ اَبَداً ما بَقیتُ وَبَقِیَ اللَّیْلُ وَ النَّهارُ اَلسَّلامُ عَلَی الْحُسَیْن وَ عَلی عَلَیِ بْن الْحُسَین وَ عَلی اَوْلادِ الْحْسَیْن وَ عَلی اَصحابِ الْحُسَین عاشورہ محرم کوکربلا میں ہونے والے معرکہ کا مقصد امام حسین ؑکے نزدیک اسلام کے ان سنہری اصولوں کی حفاظت کرنا تھا جنھیں ملوکیت کی ضرب سے مسمار کیا جارہا تھا، یہ کہا جا سکتا ہے کہ آپ کی مزاحمت حق و صداقت کے لیے تھی اور ظالم کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے۔ آپ نے یزید کی بیعت سے انکار کر کے اسلامی اصولوں اور اقدار کا دفاع کیا۔ آپ کی مزاحمت نے تاریخ میں ہمیشہ کے لیے ظلم کے خلاف جدوجہد کا جذبہ بیدار کیا۔ سوالات 1۔ امام حسین ع کے کلام و سیرت میں مقاومت کی تعریف اور مفھوم 2۔ کیا مقاومت کو کلچرل اور حسینی ؑتہذیب کا نام دیا جا سکتا ہے؟ 3۔ مقاومت انسانی سعادت و کمال ہے۔ جیسے امام حسین علیہ السلام اپنے قیام کو لقاء اللہ اور امر بالمعروف کے حصول کا راستہ بتاتے ہیں۔ خلاصہ گفتگو و اہم نکات عاشورا کا دن اصل ِ دین کی بقا کا یوم ہے امام حسینؑ نے اپنے خون سے حیات ِ انسانی کو گلگوں کرکے باعزت بنادیا ایام عاشوہ محرم میں مجالسِ عزاداری برپا کرنے کی بہت اہمیت ہے اس کو امرِ امامت کہا گیا ہے اسی طرح امام حسینؑ کے پیغام اور کربلا برپا کرنے کے مقصد کو سمجھنا بہت اہم ہے امام حسینؑ کی مزاحمت کو سمجھنے کا بہترین طریقہ امام حسینؑ کی گفتگو و کلام ہے یزید کے باپ کے دورِ اقتدار میں بھی امام حسین ؑ کا منیٰ میں خطبہ بہت اہمیت کا حامل ہے امام حسینؑ نے مدینہ روانگی سے لے کر مکہ پہنچ کر اور پھر کربلا میں کئی بار اپنے مقصد کا ذکر کیا مقاومت و مزاحمت کو امام حسینؑ کی تمام زندگی کا خلاصہ کہا جائے تو عین حق ہے صرف امام حسینؑ نے ہی نہیں بلکہ تمام انبیا و آئمہ ؑ نے بھی اپنے اپنے زمانے کے مطابق مقاومت و مزاحمت کی ہے مقاومت و مزاحمت الٰہی راستہ ہے مقاومت و مزاحمت کے مسلح جد وجہد کے علاوہ اور بھی کئی پہلو ہیں امام حسینؑ کے خطبات و إرشادات سے مقاومت کاایک مفہوم "عزت کی زندگی" ہے جنگ، مذاکرات، صلح ، گفتگو حتیٰ کہ شہادت میں اگر "عزت کی زندگی" ہے تو یہی مقاومت و مزاحمت ہے اما م حسینؑ کا خطبہ عاشورا مام کے مقصد کا واضح اعلان ہے امام حسینؑ خطبہ عاشور امیں فرماتے ہیں " مجھے ذلت کی زندگی قبول نہیں" امام حسینؑ فرماتے ہیں کہ ذلت کی زندگی ہم اہلِ بیتؑ اور ہمارے ماننے والوں کو بھی قبول نہیں اللہ کے حلال کو حرام کرنے ولا، رسول اللہ کی سُنت کی مخالفت کرنے والے حکمران سے مقاومت کرنی ضروری ہے امام زین العابدینؑ کا دربارِ شام میں یزید ملعون کے ساتھ مکالمہ کرنا ، حق بیان کرنا بھی مقاومت ہے امام معصوم ؑ کی حکمت ظالم کے مقابلے میں قول اور فعل کی صورت میں ڈٹ جانا ہے امام حسینؑ نے خود اپنے ماننے والوں کو عزت پہ کمپرو مائز نہ کرنے کی تاکید کی ہے حسینیؑ تہذیب میں الٰہی طرز زندگی گزارنا بھی مقاومت و مزاحمت ہے رہبرِ معظم آیة اللہ سید علی خامنہ ای کی زندگی حسینیؑ ثقافت سے مزین ہے نیتن یاہو اور صیہونیوں کا طرزِ زندگی شیطانی کلچر ہے امام حسینؑ فرماتے ہیں کہ امر بالمعروف واجب ہے خصوصاً علما کے کے لئے امام حسینؑ فرماتے ہیں کہ اگر بالمعروف نہ کیا تو طاغوت تم پہ حاوی ہوجائے گا آج کاروانِ حسینی ؑ امریکہ اسرائیل جیسے طاغوت کے سامنے ڈٹ گیا ہے فرہنگ حسینیؑ عزت کو قبول کرنا اور ذلت کو رد کرنا ہے مومن اگر اپنی زندگی میں کمال چاہتا ہے تو "عزت بخش حیات" کو ہدف بنائے ایسی عزاداری جس میں طاغوت و یزیدیت کو للکارا جائے وہی طریقِ حسینیؑ ہے امام حسینؑ کی سی زندگی اور شہادت ہی نجات کا راستہ ہے امام حسینؑ فرماتے ہیں کہ شہادت آگاہانہ موت ہے امام حسینؑ فرماتے ہیں کہ مومن کا دشمن وحشی درندہ ہے آج اسرائیل اور امریکہ ایک وحشی درندے کی مثل ہیں Show Less >>
Having difficulty playing this video? Click here and let us know.
ShiaTV does not endorse any User Submission or any opinion, recommendation, or advice expressed therein, and ShiaTV expressly disclaims any and all liability in connection with User Submissions.
Comments
Add Comment