تجزیہ انجم رضا کے ساتھ موضوع: عالم اسلام کے اتحاد کی ضرورت مہمان مقرر: ڈاکٹر فرید احمد پراچہ(نائب امیر جماعتِ اسلامی پاکستان)میزبان و پیشکش: سید انجم رضا سوالات و... Show More >>
تجزیہ انجم رضا کے ساتھ موضوع: عالم اسلام کے اتحاد کی ضرورت مہمان مقرر: ڈاکٹر فرید احمد پراچہ(نائب امیر جماعتِ اسلامی پاکستان)میزبان و پیشکش: سید انجم رضا سوالات و موضوعات 1۔ اس وقت دشمن کھل کر عالم اسلام کے سامنے آ چکا ہے، فلسطین پھر ایران اور اب پاکستان کی بات ہو رہی ہے؟ ایسے میں عالم اسلام میں اتحاد کیونکر ضروری ہے اور اس کی عملی شکل کیا ہو سکتی ہے؟ 2۔ جمہوری اسلامی ایران کے رہبرِ انقلاب نے افغانستان سے یمن تک اسلامی دفاعی کوریڈور کی بات کی تھی کیا اب اس کی ضرورت واضح نہیں ہو گی ، اس منصوبے کو کیسے عملی جامہ پہنایا جا سکتا ہے ؟ 3 ۔ پورے عالم اسلام میں اہم شخصیات اور بڑی بڑی جماعتیں موجود ہیں، ان موضوعات پر ان کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟ 4۔ اب پاکستان میں بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں سنائی دے رہی ہیں؛ یہ کون لوگ ہیں اور ان کے کیا اہداف ہیں؟ خلاصہ گفتگو و اہم نکات: اتحاد کا حکم تو اللہ کی اتباع ہے، قرآن مجید میں کئی بار اتحاد کے لئے حکم دیا گیا وَ اعْتَصِمُوْابِحَبْلِ اللّٰهِ جَمِیْعًا وَّلَا تَفَرَّقُوْا۪ میں جب جَمِیْعًا کہہ دیا گیا توسب اکٹھے مراد ہیں اور ساتھ تنبیہ بھی گئی کہ " آپس میں اختلاف نہ کرو ورنہ بزدل ہو جاؤ گے اور تمہاری ہوا اکھڑ جائے گی امت مسلمہ کےمتحد نہ ہونے کی بنا پہ اسرائیل گزشتہ دو برس سے غزہ میں مسلمانوں کی نسل کشی کررہا ہے ایران، یمن، ح ز ب اور ح م ا س تو اس کے باوجود بھی مزاحمت کررہے ہیں غ ز ہ ، لبنان اور ایران میں کی ٹاپ کی لیڈر شپ تک شہید ہوئی مگر مزاحمت جاری ہے انسان دوست غیر مسلم دنیا بھی صیہونی ظلم و ستم کے خلاف بات کررہی ہے فرانس، سپین، جرمنی سار ایورپ حتی کہ امریکہ میں غ ز ہ کی حمایت میں آواز اٹھائی جارہی ہے مسلمان حکمرانوں کی خامشی اور مجرمانہ چُپ اسلا م و مسلمان دشمن قوتوں کو شہ دے رہی ہے جمہوری اسلامی ایران کی اسرائیل کے مقابلے میں استقامت قابلَ تحسین ہے جمہوری اسلامی ایران کے شاندار کردار کو دیکھ کر اہلِ ایمان کو متحد ہونا چاہیئے امریکہ اور اسرائیل کے عزائم اسلام و مسلمان دُشمنی ہیں رہبر معظم کی تجویز کے مطابق افغانستان سےیمن تک اسلامی دفاعی کوریڈور بنانا بہت ضروری ہے امریکہ یورپ اور اسرائیل کی نظر مسلمانوں کے معدنی وسائل پہ بھی حریصانہ نظر ہے ایٹمی تنصیبات پہ حملے کھلی جارحیت ہے اب مسلم دنیا کو مغربی دُنیا سےخریداری کی طرفہ تجارت کو بھی چھوڑنی چاہیئے پاکستان میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں کرنے والے چھچھورے لوگ ہیں اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے بارے میں قائداعظم نے بڑی واضح پالیسی دے تھی پاکستان کے لئے اسرائیل ایک ناجائز اور غاصب ریاست ہے فلسطین کشمیر کی آزادی پاکستان کا آئینی موقف ہے ابراہیمی معاہدہ کے نام پہ اسرائیل کو تسلیم کرنے باتیں کرنا دھوکہ دہی ہے کرہ ارض پہ خیر کی امت صرف امت محمدیہ ہے، باقی سب پہ اللہ کا غضب نازل ہوا یہودیت و نصرانیت قرآنی حکم کے مطابق تحریف شدہ دین ہیں ابراہیمی معاہدہ کے نام پہ غضب نازل ہونے والی قوموں سے دوستی قرآن کے حکم سے روگردانی ہے Show Less >>
Having difficulty playing this video? Click here and let us know.
ShiaTV does not endorse any User Submission or any opinion, recommendation, or advice expressed therein, and ShiaTV expressly disclaims any and all liability in connection with User Submissions.
Comments
Add Comment