اس انٹرویو میں بلاشبہ شیخ نعیم قاسم نے اپنے خیالات نہایت واضح، دو ٹوک اور جذباتی انداز میں پیش کیے، جو نہ صرف حزب اللہ کے اندرونی وژن کو عیاں کرتا ہے بلکہ خطے کی... Show More >>
اس انٹرویو میں بلاشبہ شیخ نعیم قاسم نے اپنے خیالات نہایت واضح، دو ٹوک اور جذباتی انداز میں پیش کیے، جو نہ صرف حزب اللہ کے اندرونی وژن کو عیاں کرتا ہے بلکہ خطے کی سیاسی اور اسٹریٹجک صورتحال پر بھی روشنی ڈالتا ہے۔ مجموعی طور پر، یہ انٹرویو نہ صرف ایک دفاعی پوزیشن کی عکاسی کرتا ہے بلکہ حزب اللہ کی نئی قیادت کی سمت، پالیسی، اور داخلی و خارجی اولویتوں کو واضح کرتا ہے۔ اس میں جو خلوص، فکری گہرائی، اور نظریاتی ثبات نظر آتا ہے وہ قابلِ غور ہے، چاہے کوئی موافق ہو یا مخالف۔ یہ مکمل انٹرویو اردوترجمہ و ڈبنگ کے ساتھ پیش کیا جارہا ہے البلاغ | پاکستان اہم نکات 1. طوفان اقصیٰ میں حزب اللہ کی موجودگی سے متعلق باگفتہ باتیں 2. غزہ کی حمایت کے لیے حزب اللہ کے معرکے میں داخل ہونے کی تفصیلات اور اس کے اہداف 3. حزب اللہ کو طوفان الاقصیٰ آپریشن سے پہلے کسی قسم کی پیشگی اطلاع نہیں تھی 4. ایران کو فلسطینی مزاحمت کی طوفان الاقصیٰ آپریشن کی منصوبہ بندی کا علم نہیں تھا 5. دشمنِ صہیونی کے ساتھ جنگ کے بعد خامیوں کو دُور کرنے اور خلا پُر کرنے میں حزب اللہ کے اقدامات 6. جنگ کے بعد حزب اللہ کی موجودہ حالت 7. مزاحمت کے لیے "تسلیم" نامی کوئی راستہ موجود نہیں 8. شہید سید حسن نصراللہ کا راستہ پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ جاری ہے 9. حزب اللہ میں شیخ نعیم قاسم کی جنرل سیکرٹری بننے کی داستان 10. تل ابیب کے قلب میں حزب اللہ کا بڑا آپریشن اور صہیونیوں کے لیے "سیاہ اتوار" 11. حزب اللہ اپنے آپ کو دوبارہ منظم کر رہا ہے اور مکمل طور پر تیار ہے 12. حزب اللہ نے جنگ بندی سے اتفاق کیوں کیا؟ 13. جنگ بندی کو قبول کرنا ایک مکمل طور پر لبنانی فیصلہ تھا 14. اسلامی جمہوریہ ایران نے مزاحمت کے استحکام میں بنیادی کردار ادا کیا 15. شام میں ہونے والی تبدیلیوں نے غزہ کی جنگ پر اثر ڈالا 16. حزب اللہ کا شام کے داخلی واقعات سے کوئی تعلق نہیں 17. امریکہ نے جنرل جوزف عون پر دباؤ ڈال رکھا ہے 18. امریکہ اور اس کے آلہ کاروں کا ہدف صرف حزب اللہ نہیں بلکہ پورا لبنان ہے 19. حزب اللہ اور لبنان کی داخلی جماعتوں کے ساتھ اس کے تعلقات 20. عرب ممالک اور ترکی کے لیے دروازے کھلے ہیں 21. لبنان میں یونیفیل(اقوام متحدہ کی فورس)کی موجودگی کی مشروط حمایت 22. حزب اللہ اور اس کا اسلحہ 23. لبنان کے دفاع میں حزب اللہ کی کامیابیاں 24. ہماری ترجیح شہید سید حسن نصراللہ کے راستے کی حفاظت ہے 25. اسلامی جمہوریہ ایران حزب اللہ کا سب سے بڑا اتحادی ہے 26. شہید نصراللہ تاریخ میں ایک بے نظیر رہنما تھے البلاغ | پاکستان Show Less >>
Having difficulty playing this video? Click here and let us know.
ShiaTV does not endorse any User Submission or any opinion, recommendation, or advice expressed therein, and ShiaTV expressly disclaims any and all liability in connection with User Submissions.
Comments
Add Comment