إِنَّ الدّينَ عِندَ اللَّهِ الإِسلامُ(القرآن)ایٹمی ہتھیار کے موجد و بنانے والی وہی شیطانی و انسانیت کی دشمن طاقتیں ہیں جو اپنے پست و حیوانی مقاصد کے لیے انسانوں کی... Show More >>
إِنَّ الدّينَ عِندَ اللَّهِ الإِسلامُ(القرآن)ایٹمی ہتھیار کے موجد و بنانے والی وہی شیطانی و انسانیت کی دشمن طاقتیں ہیں جو اپنے پست و حیوانی مقاصد کے لیے انسانوں کی مکمل نابودی و تباہی سے بھی گریز نہیں کرتیں ہیں جو آج دنیا میں ظلم و ناانصافی و وحشی پن کی ذمہ دار ہیں جبکہ دین مبین اسلام یعنی خالص محمدی اسلام ایک الہی دین ہے جس کا مقصد اور تعلیمات انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نجات دلانا، انسانوں کو پستی و ظلمت سے بلندی و روشنی کی طرف گامزن کرنا، اس دنیا کو الہی دستورات و احکام کی روشنی میں آباد کرنا اور تعمیر کرنا ہے اور ہر وہ کام جو انسانیت کی نابودی و بربادی کا سبب ہو اس سے دوری اور اس سے برأت کا شعور پیدا کرنا ہے۔ اسی الہی فکر و نظریہ کے مطابق انقلاب اسلامی ایران ایٹم بم بنانے اور اس کے استعمال کو دین اسلام کی تعلیمات اور اہداف کے خلاف سمجھتا ہے کیونکہ اس کا استعمال لاتعداد بے گناہ و نہتے انسانوں کی جانوں کی نابودی کا باعث ہے۔ اس بارے میں ولی امر مسلمین امام سید علی خامنہ ای کے نورانی بیانات جاننے کے لیے اس ویڈیو کا مشاہدہ کیجئے۔ #ویڈیو #امام_سید_علی_خامنہ_ای #ولی_امر_مسلمین #ایٹمی_ہتھیار #نقطہ_نظر #ظلم #دین_اسلام #اہداف #انقلاب #ولایت_میڈیا Show Less >>
Having difficulty playing this video? Click here and let us know.
ShiaTV does not endorse any User Submission or any opinion, recommendation, or advice expressed therein, and ShiaTV expressly disclaims any and all liability in connection with User Submissions.
Comments
Add Comment